11

حکمرانوں کی عیاشیاں، معروف سیاسی شخصیت نے بیٹی کی شادی پر7 ارب روپے لگئے، تفصیلات اس خبر میں

حکمرانوں کی عیاشیاں، معروف سیاسی شخصیت نے بیٹی کی شادی پر7 ارب روپے لگئے، تفصیلات اس خبر میں

بینگلور(پرائم نیوز) غربت اور مفلسی کی تصویر بھارت میں ہونے والی ایک حالیہ شادی پر شدید حیرت اور تنقید بھی کی جارہی ہے جس میں ایک سیاسی و کارباری شخصیت کی بیٹی کی شادی پر پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے.مزید معلومات کے مطابق بھارت میں بی جی پی کے سابق وزیر اور کا ن کنی تاجر جی جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی میں زبرد ست اخراجات کیے جو بھارتی کرنسی میں ساڑھے 5 ارب اور پاکستانی روپوں میں 7 ارب تک ہیں. اس شادی کے بعد اب وہ انکم ٹکیس کی نظر میں آگئے ہیں . جناد ھن ریڈی کے بارے میں کہا گیا کہ وہ 4 کھرب روپے کے اثاثہ جات کے مالک ہیں اور اب ان پر قانونی کاروائی کی جا رہی ہے. اس شادی میں بالی ووڈ کے چوٹی کے ستاروں کو بھاری معاوضے پر بلایا گیا. شادی میں 50 ہزار سے زائد مہمان مدعو کیے گئے تھے جب کہ دلہن جوڑے کی قیمت 26 کڑور تھی اور شادی کی تقریبات 4 دن تک جاری رہی ، اس شادی کا دعوت نامہ بھی تاریخی تھا جسے ایک ڈبے میں بنر کر کے دیا گیا تھا اور اسے کھولنے پر ایل سی ڈی سکرین پر 3 منٹ کی وڈیو چل رہی تھی اس کے ساتھ پس منظر میں پھول اور سفید گھوڑے دوڈتے نظر آتے ہیں اس شادہ میں صرف کارڈ پر ہی ڈیڑھ کڑورخرچ کئے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں