1

’’شادی کی تقریب میں انیل کپور اور عمرا ن خان کی شرکت‘‘ انیل کپور کا کپتان سے پاکستان آنے کا وعدہ مگر کس شرط پر؟

’’شادی کی تقریب میں انیل کپور اور عمرا ن خان کی شرکت‘‘ انیل کپور کا کپتان سے پاکستان آنے کا وعدہ مگر کس شرط پر؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عمران خان ایک ساست دان کی حیثیت سے مشہور ہوں نہ ہوں مگر ایک کرکٹر کی حیثیت سے ان کی شہرت سے انکار نہیں کیا جا سکتا. پاکستان ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت میں بھی عمران خان کو بے پناہ چاہنے موجود ہیں. تازہ ترین رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں عمران خان نے ایک شادی میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ ساتھ بھارتی لیجنڈ اداکار انیل کپور بھی موجود تھے.

انیل کپور نے عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران میرے آئیڈیل ہیں اور یہ اس وقت سے میرے پسندیدہ ہیں جب یہ کرکٹ کھیلتے تھے. ان کا کہنا تھا کہ اب جب عمران خان ساسیت میں آ چکے ہیں تو میں آج یہ کہنا چاہوں گا کہ عمران جیسے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھے تو میں پاکستان ضرور آؤں گا. انیل کپور کا بیان سنتے ہیں ہال میں (گو نوا گو) کے نعرے لگ گئے.

یاد رہے کہ اس تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی شامل تھےِ. شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے بعد عمران خان اپنے نچوں سے ملنے مانچسٹر لندن روانہ ہو گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ میرا نجی دورہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں