1

’’عمران خان کی شادی کے چرچے ایک بار پھر عروج پر ‘‘ کپتان نے تیسری شادی کا اعلان کر دیا اور ساتھ میں عوام سے نئی اپیل بھی کر ڈالی

’’عمران خان کی شادی کے چرچے ایک بار پھر عروج پر ‘‘ کپتان نے تیسری شادی کا اعلان کر دیا اور ساتھ میں عوام سے نئی اپیل بھی کر ڈالی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مانچسٹر میں عمران خان نے شادی کی تقریب میں شرکت کی. تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے تیسری شادی کا بھی اشارہ دےدیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ وہ تیسری شادی کا ارادہ رکھتے ہیں. شادی میں شامل ہونے والے افراد سے انہوں نے اپنی تیسری شادی کی کامیابی کی دعا کی اپیل بھی کی ہے. انہوں نے کہا کہ میری پہلی 2 شادیاں تو کامیاب نہیں‌ ہوئیں تاہم آپٔ سب دعا کریں کہ میری تیسری شادی کامیاب ہو جائے.

خیال رہے کہ مانچسٹر میں عمران خان نے ایک شادی میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ ساتھ بھارتی لیجنڈ انیل کپور بھی موجود تھے. انیل کپور نے عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران میرے آئیڈیل ہیں اور یہ اس وقت سے میرے پسندیدہ ہیں جب یہ کرکٹ کھیلتے تھے. ان کا کہنا تھا کہ اب جب عمران خان ساسیت میں آ چکے ہیں تو میں آج یہ کہنا چاہوں گا کہ عمران جیسے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھے تو میں پاکستان ضرور آؤں گا. انیل کپور کا بیان سنتے ہیں ہال میں (گو نوا گو) کے نعرے لگ گئے.

یاد رہے کہ اس تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی شامل تھےِ. شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے بعد عمران خان اپنے نچوں سے ملنے مانچسٹر لندن روانہ ہو گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ میرا نجی دورہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں