1

بے لگام بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک بار پھر گولہ باری، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمنوں کی گنیں خاموش ہوگئیں

بے لگام بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک بار پھر گولہ باری، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمنوں کی گنیں خاموش ہوگئیں

بھمبر ( پرائم نیوز) بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر سول آبادی پر گولہ باری کی. پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کی صفوں میں کھبلی مچ گئی. سکیورٹی ذارئع کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے. بھارتی فوج کی طرف سے سماہنی سیکٹر میں ہفتہ ساڑھے 9 بجے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جووقفے وقفے سے جاری رہی. بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج کی طرف سے بھارتی گنوں کوخاموش کرانے کیلئے منہ توڑ جواب دیا گیا. جس سے دشمن کی صفوں میں ہلچل مچ گئی.

دوسری طرف بھارت نے اپنے بڑے نقصان کا اعتراف کر لیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی کاروائی سے ہمارے 13 فوجی مارے گئے ہیں. خیال رہے کہ پچھلے دنوں بھارتی فوج کی طرف سے سمندری حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کی جسے پاک بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس اپنے پانی کی طرف بھگادیا. اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے دو دن پہلے ایل او اسی بھمبر سیکٹر میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 7 فوجی شہید ہوئے تھے جس کا پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دے دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں