1

جنرل راحیل شریف کی بھارت کو للکار نے بڑا کام کر دکھایا، بھارت نے اپنے بڑے نقصان کا اعتراف کر لیا

جنرل راحیل شریف کی بھارت کو للکار نے بڑا کام کر دکھایا، بھارت نے اپنے بڑے نقصان کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت نے آخر کار کنٹرول لائن پر پاک فوج کی کاروائی میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا ہے. بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کر دہ بیان مین کہا گیا ہے کہ پچھلے دنوں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران 7 پاکستانی فوجی شہید ہو گئے تھے جبکہ پاک فوج کی طرف سے بھی جوابی کاروائیوں میں ہمارے 13 فوجی مارے گئے ہیں.

خیال رہے کہ ا سے پہلے بھارت کی طرف سے فوجی ہلاکتوں کو چھپا کر رکھا جا رہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے حالیہ بیان کے بعد جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو معلوم ہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اور وہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اہلکاروں کی شہادت کا بدلہ لینے سے متعلق پاکستان فوجی کے بیان پر ہمیں سخت تشویش ہے، بھارتی دفاع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران ہمارے 13 فوجی مارے گئے لیکن ہم نے پاکستان سے بدلہ لینے کا کوئی بیان نہیں دیا، بھارتی وزیر دفاع نے الزام لگایا ہے کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پاکستانی رینجرز نے عادت بنا لی ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ کا بیان نا قابل برداشت اور اعلان جنگ کے مترادف ہے.

اس سے پہلے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھارت کو للکار کر کہا تھا کہ اگر مرد ہو تو اپنے مارے جانے والے فوجیوں‌کی تعداد بتاؤ، جس کے بعد بھارت نے اپنے 13 فوجی مارے جانے کا اعتراف کرلیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں