1

پاکستانی نوجوان کو پاکستان میں ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا، ٹریفک پولیس نے کتنے کا چالان کیا اور کیا کیا؟ نوجوان کا ردعمل بھی جانئے

پاکستانی نوجوان کو پاکستان میں ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا، ٹریفک پولیس نے کتنے کا چالان کیا اور کیا کیا؟ نوجوان کا ردعمل بھی جانئے

پشاور ( پرائم نیوز) پاکستانی نوجوان نے پاکستان میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نمبر پلیٹ لگائی جس پر اسے جرمانہ ادا کرنا پڑا. ٹریفک پولیس نے نہ صرف گاڑی سے نمبر پلیٹ اتار دی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح کو 200 روپے جرمانے کی پرچی بھی دے دی. تفصیلات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےمداح امریکہ میں نظر آئیں یا نہ آئیں، پشاور میں ضرور دکھائی دیتےہیں. ایک شہری کو تو ٹرمپ سے اتنا لگاؤ ہے کہ اپنی گاڑی پر اس کے نام کی پلیٹ لگا دی. ٹریفک وارڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ دیکھی تو نوجوان کو روک کر نہ‌ صرف نمبرپلیٹ اتار لی بلکہ نو منتخب امریکی صدر سے محبت کا اسے 200روپے کا جرمانہ بھی بھگتنا پڑا. نوجوان نے ٹرمپ ون نمبر پلیٹ کے بدلے 200 روپے کا چالان قبول کر کے نو منتخب امریکی صدر سے محبت کا حق بھی ادا کردیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں