1

’’پاک فوج زندہ باد‘‘ پہلی مرتبہ پاک افغان بارڈر پر ایسا شاندار کام کہ جان کر ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

’’پاک فوج زندہ باد‘‘ پہلی مرتبہ پاک افغان بارڈر پر ایسا شاندار کام کہ جان کر ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

چمن ( پرائم نیوز) پاک افغان بارڈر باب دوستی پر پہلی مرتبہ پرچم اتارنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چمن کے قبائلی عمائدین، سرکاری آفیسران اور دیگر نےبڑی تعداد میں شرکت کی. گزشتہ روز پاک افغان بارڈر باب دوستی کے مقام پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے پہلی مرتبہ پرچم اتارنے کی تقریب کی گئی اس موقع پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے شاندار پریڈ بھی پیش کیا گیا. اس موقع پر بریگیڈ ندیم سہیل کا کہنا ہے کہ اس قسم کے پروگرام کا آغاز کرنے سے عوام کیلئے تفریح کا موقع میسر آئے گا اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز کے حوالے سے معلومات میں بھی اضافہ ہوگا. ان کاکہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پرچم اتارنے کی تقریب دونوں ملکوں کی طرف سے کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریب جمعہ والے دن ہوا کرےگی جس طرح پاکستان اور ہندوستان بارڈر پر ہوا کرتے ہیں.

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریب پیش کرنے سے عوام کیلئے تفریح کا موقع میسر ہو گا. قبائلی لوگوں کی طرف سے پرچم اتارنے کے موقع پر زبردست جوش اور ولولہ دکھائی دیا ہے اور اس لئے ہم نے اسکوپاکستان افغان بارڈر باب دوستی گیٹ پر شروع کیا کیونکہ یہاں قبائلی عوام میں پاکستان کیلئے جوش و جذبہ زیادہ ہے. ایسا دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے کیا جا رہا ہے باب دوستی گیٹ کا نام بھی اسی لئے رکھاگیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جس طرح دیگر ایشو دوستانہ طریقے سے حل ہو رہے ہیں اسی طرح یہ بھی دوستی کی مثال کی طرح ہو.

پرچم اتارنے کی تقریب میں ایف سی کمانڈنٹ کرنل عثمان، ڈی سی قلعہ عبداللہ قیصر خان ناصر، ڈی پی او ساجد خان مومند، اسٹنٹ کمشنر حافظ محمد قاسم خان کاکڑ اور دیگر قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں