07

پانا ما لیکس: عمران خان کا سکہ چل گیا، حکمران جماعت 3 بڑے مطالبات ماننے پر تیار

پانا ما لیکس: عمران خان کا سکہ چل گیا، حکمران جماعت 3 بڑے مطالبات ماننے پر تیار

لاہور(پرائم نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے واضح پیغام میں پیپلز پارٹی کے چار میں سے تین مطالبات پر لچک کا عندیہ دی دیا.تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈارجہانگیر بدر کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اوراس موقع پر وزیر خزانہ نے سیاسی معاملات پر بھی کھل کر بات چیت کی اور انہوں نے کہا عمران خان لندن آتے جاتے رہتے ہیں تمام صورتحال ہمارے کنٹرول میں میں اور حکومت کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہو گہ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے مطالبات پر بات بھی کی۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے چار میں سے تین مطالبات پر بھی لچک کا عندیہ دیدیا، کہتے ہیں چار مطالبات میں سے ایک سپریم کورٹ میں ہے، تین مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ملک کو چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے۔ حامد خان کی تبدیلی کے معاملہ پرانہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان کی تبدیلی پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن مسلم لیگ نواز کی لیگل ٹیم وہی رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں