1

ٹرک بم دھماکے سے قیامت پھوٹ پڑی… لاشوں کے ڈھیر لگ گئے اور سینکڑوں زخمی

ٹرک بم دھماکے سے قیامت پھوٹ پڑی… لاشوں کے ڈھیر لگ گئے اور سینکڑوں زخمی

ماپوتو ( پرائم نیوز) افریقی موزمبیق میں تیل بھرے ایک ٹرک میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں. حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی تشویشاناک بتائی جا رہی ہے. ایک سرکاری بیان میں کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کےقریب گرے ہوئے ٹرک تیل سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا.

موزمبیق کی وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے گھات لگاکر تیل سے بھڑک ٹرک پر حملہ کیا ہو. حکومتی وزرا امدادی کام اور انکوائری کی نگرانی کیلئے جائے وقوع کا دورہ کیا. موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی آدھے سے زائد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں