1

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ہی امریکہ کی اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ہی امریکہ کی اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

واشنگٹن ( پرائم نیوز) امریکہ کے قومی اسمبلی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا، سابق ڈائریکٹر (ر) لیفٹینینٹ جنرل ران برجیس کو جیمز کلے پرکی جگ نیا ڈائریکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے نو منتخب صدر ڈونلڈ‌ ٹرمپ کی حلف برادری اور اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی امریکہ کی قومی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جیمز کلے پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں. لیفٹینینٹ جنرل ران برجیس کو صدر براک اوبامہ نے جون 2010 میں ڈینس سی بلئر کی جگہ ایجنسی کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا جنہوں نے ری پبلکن پارٹی کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برادری اور اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے.

جیمز کلے پر امریکہ کی سراغ رساں برادری کے ایک اہم فرد رہے ہیں اور وہ پچھلے سالوں کے دوران مختلف سراغ رساں اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ان کے اختیار میں 17 مختلف حساس ادارے ہیں، جن میں سی آئی سے، ڈرگ انفور سمنٹ ایجنسی اور ایف بی آئی بھی شامل ہیں، ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد ملازمین ان کے زیراثر ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجسنی (ڈی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ لیفٹینینٹ جنرل ران برجیس کو اب جیمز کلے پر کی جگہ ایجنسی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا جا سکتا ہے. اس وقت تک اس عہدے کیلئے سامنے آنے والے امیدواروں میں ان کا نام سب سے نمایاں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں