2

زیادتی کی شکایت کرنا برطانوی خاتون کو مہنگا پڑگیا، افسوسناک صورتحال

زیادتی کی شکایت کرنا برطانوی خاتون کو مہنگا پڑگیا، افسوسناک صورتحال

دبئی (پرائم نیوز) دبئی میں موجود برطانوی شہریوں کی قانونی مدد کرنے والے برطانوی گروہ کے مطابق ایک برطانوی خاتون کو اس وقت ناجائز تعلقات رکھنے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا جب انہوں نے یہ بتایا کہ انہیں جنسی زیادتی کا شکار بنا یا گیا ہے .برطانیہ میں موجود گروپ ڈیٹینڈان دبئی کے مطابق خاتون کو ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا.

لیکن ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس میں برطانوی خاتون کی مدد کر رہے ہیں اور اس معاملے میں ان کے گھر والوں سے رابطے میں رہیں گے. اور اس 20 سالہ خاتون کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ دبئی میں رہتے ہوئے ان پر برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 2 افراد نے حملہ کیا ڈیٹینڈان کا کہنا ہے کی مبینہ حملہ آوروں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا .لیکن اخباری ذرائع کے مطابق ان دونوں کا پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں