1

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خطرناک حادثے کی زد میں، گاڑی مکمل طور پر تباہ

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خطرناک حادثے کی زد میں، گاڑی مکمل طور پر تباہ

ایبٹ آباد (پرائم نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین بابر نواز خان کی گاڑی کے حادثے میں 2 محافظ ذخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی.بابر نواز بھی معمولی زخمی ہوگئے .فوری طبی امداد کے لیے ان کو حسن ابدال ہسپتال پہنچادیاگیا.ایک رپورٹ کے مطابق ہری پورکے حلقہ این اے انیس سے ریکارڈڈ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے اسمبلی میں کم عمر ترین رکن کا خطاب حاصل کرنے والے ایم این اے بابر نواز خان جو کہ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین ہین وہ پچھلی رات کو اسلام آباد سے ہری پور واپس آرہے تھے کہ گاڑی کی رفتار تیز ہونے کے وجہ سے برہان انٹرچینج پر ان کی گاڑی الٹ گئی اور بابر نواز خان اور ان کے دونوں محافظ ذخمی ہوگئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں