1

پاکستان اور بھارت کی کشیدگی مزید بڑھ گئی، اہم ترین چیزکے زخیرے کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا

پاکستان اور بھارت کی کشیدگی مزید بڑھ گئی، اہم ترین چیزکے زخیرے کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(پرائم نیوز) پاک بھارت کی کشیدگی میں اضافہ ہونے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچنے کے لیے حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے. پیٹرولیم کی مصنوعات کو جمع کرنے کے لیے حکومت نے نجی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو بھی دعوت دی ہے.

تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان میں 21 دن کا تیل زخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے.اور اب حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچنے کے لیے پاکستان میں پیٹرولیم کے مصنوعات کو دگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.رپورٹ کے مطابق حکومت نے ممکنہ قلت کو دیکھتے ہوئے ذخیرے کو دگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات سے بچنے کے لیے سٹوریج کیپسٹی کو دگنا کیا جاتا ہے.اور کسی بھی ہنگامی صورت سے بچاؤ کے لیے ملک میں تیل کا وافر مقدار میں ہونا بہت ضروری ہے.

لہذا حکومت کا یہ پیٹرولیم کی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کا قدم آنے والے وقت میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا .

اپنا تبصرہ بھیجیں