1

ترک صدر وطن واپس جاتے جاتے پاکستان کو بڑا انعام دے گئے

ترک صدر وطن واپس جاتے جاتے پاکستان کو بڑا انعام دے گئے

لاہور ( پرائم نیوز) ترک صدر طیب اردگان اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے ہیں. وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، بیگم کلثوم نواز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کو رخصت کیا. جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردگان کے شاہی قلعہ میں عشائیے کی تقریب میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اپنا دو دن کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے ہیں. وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، بیگم کلثوم نواز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کو رخصت کیا.

خیال رہے کہ ترک صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ کو اسلام آباد پہنچے تھے، ان کے ساتھ چیف آف جنرل سٹاف اور دیگر حکام بھی موجود تھے. انہوں نے اپنے دو دن کے دورے میں صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا. ترک صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں