1

حکومت کے گرد گھیرا تنگ… پی ٹی آئی حامد خان کو ہٹا کر کونسا نیا وکیل منتخب کرنے جا رہی ہے؟ نام بھی سامنے آ گیا

حکومت کے گرد گھیرا تنگ… پی ٹی آئی حامد خان کو ہٹا کر کونسا نیا وکیل منتخب کرنے جا رہی ہے؟ نام بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پانامہ لیکس کیس میں حکومت کوٹف ٹائم نہ دینے اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی طرف سے اعتراضات پر پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپنا وکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پچھلے دنوں کی سماعت کے بعد وکیل تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے. پاکستان تحریک انصاف کے ذرئع کے مطابق پی ٹی آئی نعیم بخاری اور حامد خان کی جگہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کو نیا وکیل مقرر کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے. ذرائع کے مطابق عمران خان سے واپسی پراپنا وکیل تبدیل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے. خیال رہے کہ حامد خان وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل سلمان بٹ کے پارٹنربھی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں