04

ہم بھی قطر اور دبئی جاتے ہیں ہمیں تو کوئی پلاٹ نہیں دیتا ،آخر کیوں ؟نئی بحث

ہم بھی قطر اور دبئی جاتے ہیں ہمیں تو کوئی پلاٹ نہیں دیتا ،آخر کیوں ؟نئی بحث

لاہور(پرائم نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ترکی کےصدر رجب طیب اردگان نےپارلیمنٹ کے خطاب میں مغرب کوچیلنج کیا ہمارےحکمرانوں کوترکی کےصدرکےخطاب سےسبق سیکھنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق بہاولپور پہنچے جہاں انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وسیم اختر سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔سر اج الحق نے والدہ کے انتقال پر وسیم اختر سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکواپنامسئلہ بناکرپیش کرنےپرترک صدرکےشکرگزارہیں لیکن ہمارےحکمران مود ی اورکل بھوشن کانام لیتےہوئےبھی گھبراتےہیں ترکی کےصدر رجب طیب اردوان نےپارلیمنٹ کے خطاب میں مغرب کوچیلنج کیا ہمارےحکمرانوں کوترکی کےصدرکےخطاب سےسبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کامعاملہ عدالت میں ہے امیدہےمایوسی نہیں ہوگی حکمران کبھی قطراورکبھی سعودی عرب کےخط لیکرآتےہیں ہم بھی بیرون ملک جاتےہیں لیکن ہمیں کسی نےنہ پلاٹ دیانہ ہی فلیٹ دیا۔امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ترک صدر کو نوازشریف فیملی تک محدود رکھنے پر افسوس ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں