03

آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں اضافہ ، ایک نئی بات سامنے آگئی

آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں اضافہ ، ایک نئی بات سامنے آگئی

اسلام آباد(پرائم نیوز) وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اہم ترین عہدوں کی تقرری کے لئے وزیر اعظم نے نام بھی فائنل کر لیے ہیں جن کا اعلان آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر نئی تقرریوں کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے نو نمبر کو وزیر اعظم نے صدر مملکت سے ملاقات کے دوران اعتماد میں لے لیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بری فوج کی سنیارٹی لسٹ میں اس وقت سب سے اوپر چار لیفٹیننٹ جنرل ہیں جن میں چیف آف جنرل اسٹاف زبیر حیات، کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، کور کمانڈر بہاولپور جاوید اقبال رمدے اورآئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن قمر جاوید باجوہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی تھری سٹار جنرل کو فور سٹار جنرل بنا کر بھی آرمی چیف کے عہدے پر فائز کر سکتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے ہی توسیع نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں اور وہ 29 نومبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں