01

گورنر سندھ کے حوالے سے بُری خبر

گورنر سندھ کے حوالے سے بُری خبر

کراچی(پرائم نیوز) گورنر سندھ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے ابھی ان کو مزید کچھ دن اسپتال میں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے نجی اسپتال میں گزشتہ چار روز سے داخل گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد گورنر سندھ کو مزیدکچھ دن اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جمعرات کو ڈاکٹروں کی دو رکنی ٹیم نے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کا معائنہ کیا، ٹیم کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد گورنر سندھ کو مزید اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں