1

پانامہ لیکس کیس نے نیا رخ موڑ لیا… قطری شہزادہ پاکستان میں کس کا بزنس پارٹنر نکلا؟ بڑی خبر آ گئی

پانامہ لیکس کیس نے نیا رخ موڑ لیا… قطری شہزادہ پاکستان میں کس کا بزنس پارٹنر نکلا؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پانامہ لیکس کے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے. لندن فلیٹس سے متعلق شریف خاندان کو خط دینے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم نیب کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کے پاکستان میں بزنس پارٹنر نکلے. دونوں کے درمیان ہونے والا کاروباری معاہدہ بھی سامنے آ گیا ہے. ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی Reco قطری شہزادے حمد بن جاسم کی مالکیت ہے. ریڈکو سے منسلک ریڈکو ٹیکسٹائل کے معاملات سیف الرحمان اور ان کا خاندان چلا رہا ہے. ریڈ کو کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کی شہزاد حمد بن قاسم کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں. پورٹ قاسم کے مختلف منصوبوں میں شامل البرکتہ کمپنی بھی قطری شہزادے کی ملکیت ہے. وزیر اعظم کے تینوں بچوں نے سپریم کورٹ میں ایک نئی مشترکہ درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں