06

نوازشریف نے مریم نواز، حسن نوازاورحسین نوازسے لاتعلقی کااعلان کردیا

نوازشریف نے مریم نواز، حسن نوازاورحسین نوازسے لاتعلقی کااعلان کردیا

لاہور(پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی اور وزارت قانون نے سپیکر کی جانب سے نا اہلی ریفرنس مسترد کرنے کے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا جواب میں وزیر اعظم نے اس بات کو دہرایا ہے کہ مریم، حسن اور حسین نواز انکی کفالت میں نہیں ہیں.

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے سلمان بٹ ایڈوکیٹ کی وساطت سے 20 صفحات پر مشتمل جواب جمع کروایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاناما لیکس کی حقیقت صرف اخباری تراشے اور الزامات سے زیادہ کچھ نہیں، سپیکر نے آئین کے آرٹیکل63 کی ذیلی دفعہ2 کے تحت صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے انکے خلاف ریفرنس مسترد کیا کیونکہ وہ حقائق پر مبنی نہیں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کو سپیکر کے فیصلے کیخلاف سماعت کا اختیار نہیں، سابق چیف جسٹص افتخار چوہدری کی جماعت متاثرہ فریق نہیں، مد مقابل امیدوار ہی انکی نااہلی کے لئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتا ہے، جواب میں وزیر اعظم نے اس بات کو بھی دہرایا کہ مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز انکی کفالت میں نہیں ہیں۔ عدالت نے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلی.

اپنا تبصرہ بھیجیں