1

پاکستان کے معروف فلمی اداکار کو قتل کر دیا گیا

پاکستان کے معروف فلمی اداکار کو قتل کر دیا گیا

لاہور ( پرائم نیوز) نا معلوم افراد کے تشدد کا نشانہ بننے والے فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ کے ولن ماڈل حسن خان انتقال کر گئے ہیں جبکہ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق سٹیج، ٹی وی کے سینئر اداکار پرویز خان کے چھوٹے بھائی اور گلبرگ کبوترپورہ کے رہائشی اداکار و ماڈل حسن خان پر پیر کی رات فردوس مارکیٹ کے قریب نا معلوم افراد نے تشدد کیا تھا. تشدد کی وجہ سے حسن خان انتقال کر گئے. پرویز خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھانہ گلبرگ میں تشدد کرنے والے نا معلوم افراد کی گاڑی نمبر ای سی 77 لکھوا کر مقدمہ درج کروا دیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے. حسن خان کے اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے حسن خان کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ہے. خیال رہے کہ حسن خان نے حال ہی میں ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ میں ولن کا کردار ادا کیا جو رلیز ہونے والی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں