1

’’مبارک ہو آپ کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انعام نکلا ہے‘‘ لوگوں کو یہ میسج کرنے والے افراد کون نکلے؟ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

’’مبارک ہو آپ کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انعام نکلا ہے‘‘ لوگوں کو یہ میسج کرنے والے افراد کون نکلے؟ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

لدھڑ ( پرائم نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں جعلی پیغامات بھیجنے والےچار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق پیغامات تو موصول ہوتے ہی ہیں لیکن ان میں سے بیشتر پیغامات جعلی اور غیر قانونی ہوتے ہیں. اسی معاملے کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے اس سال جعلی پیغامات بھیجنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی ہیں.

حال ہی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقہ میں کی گئی ایک کاروائی کے دوران 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے. گرفتار کیے گئے افراد میں اکرم، اللہ دتہ، حنیف اور اسلم شامل ہیں. پولیس کے مطابق ان افراد نے متعدد موبائل نمبرز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 30 ہزار روپے کے انعام کے پیغامات بھیجے تھے. مجرم معصوم شہریوں کو انعام کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورتے ہیں. زیر حراست افراد نےبتایا کہ وہ معصوم شہریوں سے پیسے وصول کرکے ان کے نمبرز بلاک کروانے کے بعد یہی عمل دوسرے لوگوں کے ساتھ کرواتے تھے. اس فراڈ میں دیگر افراد بھی شامل ہیں لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر افراد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں