1

’’پانامہ لیکس کیس‘‘ عمران خان کے تمام ثبوتوں کو جھٹلا دیا گیا

’’پانامہ لیکس کیس‘‘ عمران خان کے تمام ثبوتوں کو جھٹلا دیا گیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے الزامات اور شواہد پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، جواب وزیر اعظم کے وکیل سلمان بٹ نے جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور دیگر فریقین کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز میں اٹھائے گئے نکات عمومی ہیں لہذا ’’پانامہ لیکس پر درخواستیں خارج کی جائیں‘‘. وزیر اعظم کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام شواہد اس کیس سے غیرمتعلقہ اور جھوٹ پرمبنی ہیں. عمران خان کی طرف سے جمع کرائے گئے شواہد کا میری ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے. ’’اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کرتا ہوں‘‘.

خیال رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف سپریم کورٹ میں دستاویز ثبوت اور شواہد جمع کرائے تھے جس پر وزیر اعظم نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں