1

’’پاکستانی عوام کیلئے شاندار خوشخبری ‘‘ حکومت نے نوکریوں کے ڈھیر لگا دیے

’’پاکستانی عوام کیلئے شاندار خوشخبری ‘‘ حکومت نے نوکریوں کے ڈھیر لگا دیے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کو یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا. تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں چیف منسٹرز سکول ریفارمز روڈ میپ کے تحت کیے گئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا. اجلاس کے شرکاء نے سکول ریفارمز روڈ میپ پر عمل در آمد اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس ضمن میں پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد بلا صلاحیت اور قابل اساتذہ بھرتی کیے ہیں. اس سال مزید 80 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے با صلاحیت اور قابل اساتذہ کو نتائج بھی دینا ہیں. سکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام اورٹیبلٹس کی فراہمی کے پروگرام کے بھی خاطر خواہ نتائج بر آمد ہوئے ہیں.

پنجاب حکومت کےان اقدامات سے قوم کے نونہال جدید علوم سے آراستہ ہو رہے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں طلبہ کی داخلہ کی شرح بڑھانے کیلئے انقلابی ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے. سکول جانے والے بچوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کر کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں لایا جا سکتا ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ سکولوں میں بہتری لانے کیلئے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے ہاٹ لائن پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے. ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز بہاولپور اور لاہور میں کیا گیا ہے. منصوبے کی کامیابی کے بعد اسے پنجاب بھر میں متعارف کرایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن سٹینڈر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے اساتذہ کی تدریسی صلاحیت اور قابلیت بڑھانے میں مدد ملے گی. اچھی کارکردگی پر اساتذہ کو انعامات بھی دیے جائیں گے جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی باز پرس ہو گی. ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کا فروغ ہماری ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں