1

’’پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا‘‘ معروف بھارتی اداکارٹرین کی زد میں آ کر ہلاک

’’پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا‘‘ معروف بھارتی اداکارٹرین کی زد میں آ کر ہلاک

ممبئی (پرائم نیوز) بھارتی ٹی وی کے لیجنڈری اداکار مکیش راول کاندی والی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں. بھارتی ٹی وی اداکار مکیش راول نے کئی ڈرامہ سیریل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور گجرات کے صف اول کے اداکاروں میں شامل ہوتے تھے جبکہ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’رامائن‘‘ سے شہرت حاصل کی لیکن اب اداکار مکیش راول کی اچانک موت سے انڈسٹری سمیت مداح بھی سوگ میں ڈوب گئے ہیں.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش راول گھر سے ذاتی کام کیلئے نکلے تھے کہ ممبئی کے کاندی والی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے. پولیس نے اداکار کی موت کو خود کشی قرار دیتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہے لیکن خاندان کی طرف سے ان خودکشی کے امکان کو مسترد کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے ان کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں