1

سونے کی قیمت پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی ( پرائم نیوز) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 1225 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی. بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکال کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے. اول پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے. جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 800 روپے سےبڑھ کر 52 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس طرح 172 روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 714 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے کی سطح پر مستحکم رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں