03

کپتان کا حکمرانوں کوبڑا دھچکا، ن لیگ میں دوڑیں لگ گئی

کپتان کا حکمرانوں کوبڑا دھچکا، ن لیگ میں دوڑیں لگ گئی

اسلام آباد(پرائم نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے جو ڈرتا ہے وہ بڑے فیصلے نہیں کرتا لیکن پاکستان بدلنے کیلئے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے، تفصیلات کے مطابق انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، انصاف کرنے والوں کی دنیا میں عزت ہوتی ہے، دنیا کبھی گیدڑ کی عزت نہیں کرتی، سچ اورحق کی بات کرنے والا لیڈر ہوتا ہے، لیڈر ہوتا ہی وہی ہے جو سچ اور حق پر کھڑا ہوتا ہے، مسلمان کے لئے سچ بولنا ضروری ہے جبکہ سچ وہ نہیں جووزیراعظم سپریم کورٹ میں بول رہے ہیں، کارکن سچ بولیں، خوف کابت توڑیں، سیاسی مگر مچھوں کیخلاف سچ اور حق پر کھٹرا ہونا ہوگا، دینا آج بھی قائداعظم کی عزت کرتی ہے کیونکہ وہ پاکستان ہمارے لئے بنا رہے تھے، انھوں نے اپنی ذات اور اقتدار کیلئے ملک نہیں بنایا، ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے ، انسانوں پر پیسہ خرچ کرنا اور اداروں کی مظبوطی ترقی کی علامت ہے، ملک کے ادارے اور عدلیہ مکمل آزاد ہوگی تو کرپشن ختم ہوگی، کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے، ہم تعلیم پر سب سے زیادہ پیسہ خیبرپختونخوا میں لگا رہے ہیں کیونکہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی عظیم معاشرہ کہلاتا ہے۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین، نعیم الحق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، اسد عمر، مراد سعید، آئی ایس ایف کے صدر ارسلان چوہدری و دیگررہنما موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں