1

’’اب سے بچنا انتہائی مشکل ‘‘ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کیلئے اچانک سختی سے بڑا اقدام اٹھا لیا

’’اب سے بچنا انتہائی مشکل ‘‘ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کیلئے اچانک سختی سے بڑا اقدام اٹھا لیا

لندن ( پرائم نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے مشکوک کرکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے. روزانہ کی بیناد پر کرکٹرز کا موبائل قبضے میں لینے اور واٹس ایپ چیک کرنے کی تجویز پر کام ہونے لگا ہے. انگلش میڈیا کے مطابق جنٹل مین کھیل کرکٹ کو فسنگ اور جوا بازی سے پاک کرنے کیلئے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں. ٹیسٹ میچ کے آئے دن کھیل ختم ہونے پر کرکٹرز کے موبائل قبضے میں لینے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے. کرکٹرز سے سٹےباز کیسے رابطہ کرتے ہیں، اس کی کڑی نگرانی کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا گیا ہے. اس حوالے سے چیئرمین آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ رونی فلیگنن نے 2017 کے اجلاس پر نظریں جما لیں. اس پہلو پر غور کیا جا رہا ہے کہ کرکٹ میں سماجی رابطے کے تمام ذرائع پر نظر رکھی جائے. کرکٹرز کے موبائل سے واٹس ایپ اور سنیپ چیٹ دیکھنے، ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی تجویز سامنے آ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں