02

رانا ثنااللہ کی اصلیت کیا ہے؟ ن لیگ کے رہنما نے رانا صاحب کابھیانک چہرہ سامنے لا کر رکھ دیا

رانا ثنااللہ کی اصلیت کیا ہے؟ ن لیگ کے رہنما نے رانا صاحب کابھیانک چہرہ سامنے لا کر رکھ دیا

فیصل آباد(پرائم نیوز) سربراہ میئرگروپ مسلم لیگ ن چوہدری شیرعلی نے کہا ہے شہبازشریف یا تو مجھے مسلم لیگ ن سے نکال دیں مگرفیصل آباد کو رانا ثنااللہ کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں۔ خدانخواستہ کسی برے وقت میں وزیرقانون شکن میاں برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے میں دیر نہیں کرےگا۔ شیخ اعجاز ایف ڈی اے میں کالونیوں کے نقشے حصہ رکھ رہا ہے۔ رانا گروپ کو ہفتہ بھر سرکٹ ہاؤس، ڈی سی او، سی پی او دفاتر کے استعمال، شراب و کباب کی محافل، رشوت کی پیشکشوں اور سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود شکست دے کراکثریت ثابت کردی۔ وہ فیصل آباد کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر اپنے گروپ کے جیتے ہوئے امیدواروں، ایم این اے رانا افضل، ایم پی اے مدیحہ رانا، سابق ایم پی اے خواجہ اسلام اوار دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قانون شکن صوبائی وزیرقانون اور ایم پی اے ملک نواز نے کمزور مسلم لیگی ورکرخواتین کو ساتھ نہ دینے کی پاداش میں ننگی گالیاں تک دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پی پی 70 میں قتل ہونے والے شخص آصف بٹ کو بھی رانا ثنااللہ نے ہی قتل کروایا اور اس طرح وزیرقانون شکن کا سکور 22 ہو چکا ہے اور وہ وزیراعلیٰ سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے اور کتنے قتلوں کا لائسنس رانا ثنااللہ کو دے رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں