1

وہ ہوا جس کا ڈر تھا… سردیاں آتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کو انتہائی مشکل کا سامنا

وہ ہوا جس کا ڈر تھا… سردیاں آتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کو انتہائی مشکل کا سامنا

لاہور/ شیخوپورہ/ گجرات/ فیصل آباد ( پرائم نیوز) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں کو سردیاں آتے ہی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے سمیت کئی علاقوں میں عوام کے احتجاجی مظاہرے، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی. تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سمیت دیگر چھوٹے شہروں میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور اگر گیس آ رہی ہے تو اس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے روٹی پکانے کیلئے منٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس کےخلاف حافظ آباد، شیخو پورہ کے علاوہ لاہور میں سپیکر قومی اسمبلی کے حلقہ میں گیس کی اعلانیہ بندش اور پریشر میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور شہریوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور شدید نعرے بازی بھی کی ہے. لاہور میں شہریوں نے کہا ہے کہ عام شہری گیس کا بل بڑی مشکل سے ادا کرتے ہیں. ایسے میں وہ ایل پی جی سلنڈر، لکڑی یا کوئلے جیسے مہنگا متبادل ایندھن کیسے خرید سکتے ہیں؟ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں میں پریشر کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کیے جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں