1

دہشتگردوں کا خونی کھیل… متعدد افراد ہلاک ہو گئے

دہشتگردوں کا خونی کھیل… متعدد افراد ہلاک ہو گئے

خیبر ایجنسی ( پرائم نیوز) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کےنتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے. تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ذکا خیل امن لشکر کے 6 رضا کار جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اہلکارکے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے. سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ایک اہلکار کو کولنڈی کوتل اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں