05

’’اب کوئی بچ کے دکھائے‘‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک دشمنوں کو خبردار کر دیا

’’اب کوئی بچ کے دکھائے‘‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک دشمنوں کو خبردار کر دیا

بہاولپور ( پرائم نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ رعد البرق مشق ثبوت ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں، آپریشن ضرب عضب کو مزید مستحکم کر رہے ہیں، آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج رعدالبرق مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج تیار ہے کوئی وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا. ان کا کہنا ہے کہ خطرہ روایتی ہو یا غیر روایتی فوج ہر طرح سے جواب دینے کیلئے تیار ہے. ان کا کہنا ہے کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا. اگلی نسلوں کو بہتر اور مستحکم پاکستان دینا چاہتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں