1

پانچ سو کروڑ میں شادی کی رسم… شادی میں اتنی زیادہ رقم کہاں خرچ کی؟ جان کر کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے

پانچ سو کروڑ میں شادی کی رسم… شادی میں اتنی زیادہ رقم کہاں خرچ کی؟ جان کر کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارت میں ایک بھارتی سیاستدان کی بیٹی کی شادی پر تعیش طور پر بنائی گئی جس کے بعد پورے بھارت میں شدید برہمی نظر آئی ہے. جہاں‌ کروڑوں لوگ انتہائی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں. تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین اور سابق وزیر جانا ردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پورے 5 ارب انڈین روپے جو تقریباً ( ساڑھے سات کروڑ ڈالر بنتے ہیں) خرچ کیا. اس شادی میں دعوت ناموں کیلئے سونے کی پلیٹوں کو استعمال میں لایا گیا. بالی ووڈ ستاروں کی پرفارمنس اور دیگر تقریبات سے پر تعیش یہ شادی متنازعہ کی صورت میں بدل گئی جس سے پورے ہندوستان میں شدید برہمی دیکھنے کو ملی ہے.

شادی کے اعدادو شمار
کل خرچ: پانچ ارب روپے
ایل سی ڈی سکرینوں سے مزین طلائی دعوت نامے ( ایک کروڑ روپے)
دلہن کی ساڑھی: 17 کروڑ
حفاطتی اہلکار اور پولیس والے: 3300
ماخذ : انڈین میڈیا

اس موقع پر ریڈی نے کہا ہے کہ میں نے یہ رقم بینگلور اور سنگاپور میں اپنی جائیداد کرائے پر دے کر اس شادی کیلئے جمع کی ہے اور تمام ادائیگیاں 6 ماہ پہلے ہی کروا دی گئی تھیں. دوسری طرف سوشل میڈیا پر عوام میں شدید رد عمل دیکھنے کو ملا ہے اور انہوں نے اپنے بھارتی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ کالے دھن کو بند کرنے کیلئے غریوں پر ہی نہیں بلکہ اوپر والے طبقے کو بھی دیکھنا ہوگا.

خیال رہے کہ جی جاقنا ردھن ریڈی بھارتیہ جنتا پارتی کی طرف سے ریاست کرناٹک کے وزیر بن چکے ہیں. اور انہیں بد عنوانی کے الزام میں 3 سال جیل میں گزارنا پڑے تھے. اس کی رہائی پچھلے سال ہی ہوئی تھی. تاہم وہ شروع سے اپنے اوپر لگانے جانے والے تمام الزامات کا انکار ہی کرتے آئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں