1

غلاف کعبہ میں نئے نشان کا اضافہ کر دیا گیا، طواف کرنے والے زائرین کی سب سے بڑی مشکل حل

غلاف کعبہ میں نئے نشان کا اضافہ کر دیا گیا، طواف کرنے والے زائرین کی سب سے بڑی مشکل حل

مکہ ( پرائم نیوز) عمرہ ادا کرنے والے زائرین کو طواف کرنے کیلئے استلام یعنی طواف کی شروعات کرنے کیلئے حرم کعبہ پر چڑھائے جانے والے غلاف (الکسوہ) پر اب نیا نشان ہوا کرے گا، جس میں زائرین کو بغیر کسی مشکل کے اپنے طواف کی شروعات کرنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا. خانہ کعبہ کے کونے پر الکسوہ پر چار لالٹین کی طرح کے نشان ہوںگے. جس پر مختلف نام تجویز کیے گئے ہوں گے. وزارت حج و عمرہ نے اس کی منظوری بھی دی تھی. جبکہ اس سے قبل بھورے رنگ کی لائن فرش لگائی گئی تھی لیکن رش کے باعث زائرین کو اس کو دیکھنے میں بہت مشکل پیش آتی تھی. نئے سائن سے عمرہ کرنے والے زائرین کو طواف کرنے میں آسانی ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں