1

واٹس ایپ کے بعد سکائپ نے بھی اپنےصارفین کیلئے زبردست سروس متعارف کرنے کا اعلان کر دیا

واٹس ایپ کے بعد سکائپ نے بھی اپنےصارفین کیلئے زبردست سروس متعارف کرنے کا اعلان کر دیا

(پرائم نیوز) حال ہی میں میسجنگ سروس واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کیلئے ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے. لیکن اب اسکائپ کی طرف سے بھی ایک شاندار آفر متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اسکائپ کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ رکھنے والے افراد کو اسکائپ استعمال کرنے کیلئے اب کسی بھی آئی ڈی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی.

واضح رہے کہ اسکائپ میں پہلے گروپ چیٹ میں مہمان افراد کو شامل کرنے کی سہولت موجود تھی مگر اب مائیکرو سافٹ نے اس ایپ کے آڈیو اور کالنگ فیچرز کا استعمال بھی اکاؤنٹ کے بغیر ممکن بنا دیا ہے. جس کے استعمال کیلئے صارف کو اسکائپ کی ویب سائٹ کھول کر Start a Conversation پر کلک کر کے صرف اپنا نام درج کرنا ہو گا. جس کے بعد صارف کیس کے ساتھ بھی وائس یا ویڈیو چیٹ کریں گے لیکن اس کیلئے صارف کو مطلوبہ شخص کے ساتھ لنک شیئر کرنا ہوگا جسے فیس بک یا کسی بھی ذریعے سے کیا جا سکتا ہے. یہ سہولت فی الوقت اسکائپ کے ویب ورژن پر موجودہے جس میں 300 افراد گروپ چیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ وائس یا ویڈیو کال میں شامل افراد کی حد 25 رکھی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں