1

لندن سے انتہائی بری خبر آ گئی… پاکستان کی اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا

لندن سے انتہائی بری خبر آ گئی… پاکستان کی اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا

کراچی ( پرائم نیوز) سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں علاج کے دوران انتقال کر گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے، زاہد میمن کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا. اس کے بعد وہ سینے کے انفیکشن کی وجہ سے کوما میں چلے گئے تھے اور پچھلے 19 دنوں سے کوما ہی میں تھے. زاہد میمن سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی مائنز اینڈ منرل اور سپیشل سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں. زاہد میمن کے اہل خان کی طرف سے ان کے علاج کیلئے وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے اپیل بھی کی گئی تھی. تاہم ابھی تک زاہد میمن کی میت لندن میں ہی ہے. اپنےدور حکومت میں انہوں نے بیش خدمات سرانجام دیں اور ملک و ترقی کیلئے بہترین کام کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں