1

پاکستان سے جدہ جانے والوں کیلئے پی آئی اے کی طرف سے شاندار خوشخبری

پاکستان سے جدہ جانے والوں کیلئے پی آئی اے کی طرف سے شاندار خوشخبری

کراچی ( پرائم نیوز) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے، اضافہ جدہ جانے والی پروازوں میں کیا گیا ہے. بدھ کو ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور سے ہفتہ وار جانے والی 4 پروازوں کی تعداد بڑھاکر 5 کر دی گئی ہے. ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والی ہفتہ وار 3 پروازیں بڑھا کر 4 کر دی گئی ہیں. ملتان سے جدہ جانے والی پروازیں 2 کے بجائے اب 3 ہوں گی. فیصل آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں