1

’’ڈاکٹر عافیہ کیس ‘‘ امریکہ سے بڑی خبر آ گئی

’’ڈاکٹر عافیہ کیس ‘‘ امریکہ سے بڑی خبر آ گئی

کراچی ( پرائم نیوز) امریکہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے لکھے گئے پاکستانی خط کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے. سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 2002 میں جاری آرڈیننس کے تحت ڈاکٹر عافیہ کو واپس لایا جا سکتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے اٹارنی جرنل اتفاق کر لیں توسزا یافتہ قیدی کو پاکستان منتقل کیا جا سکتا ہے. ادھر ڈپٹی اٹرانی جنرل کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق پاکستانی حکومت کے خط کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے. درخواست گزار وکیل کا کہنا ہے کہ عافیہ کو بے بنیاد الزام میں 86 برس کی سزا دی گئی، عالمی قوانین کے مطابق عافیہ صدیقی کو چھیاسی سال کی سزا نہیں ہو سکتی. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے عدالتی حکم کے مطابق امریکہ سے رجوع نہیں کیا. سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت دلائل کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں