1

’’پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ‘‘ 110 روپے میں شاندار خصوصیات کا حامل سمارٹ فون دینے کا اعلان کر دیا گیا

’’پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ‘‘ 110 روپے میں شاندار خصوصیات کا حامل سمارٹ فون دینے کا اعلان کر دیا گیا

فیصل آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے کسان پیکج کے تحت پنجاب حکومت 80 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے اجراء کے علاوہ 5 لاکھ کاشتکاروں کو 110 روپے میں سمارٹ فون بھی فراہم کر رہی ہے. جس سے صوبہ پنجاب کے لاکھوں کاشتکار فائدہ حاصل کر سکتے ہیں. ذرائع ابلاغ کی ترقی کی بدولت دنیا گلوبل ویلج کی شکل اختیار کر گئی اور نوجوان طبقہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی حاصل کر رہا ہے. سوشل میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے محکمہ زراعت پنجاب کو فیس بک پیچ کے ذریعے کاشکاروں اور زراعت سے منسلک دیگر افراد تک جدید زرعی معلومات کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے. نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے محکمہ زراعت کے فیس بک پیج ک تشہیری مہم کیلئے یونیورسٹی فیصل آباد میں ربیع کسان میلہ 2016 کے موقع پر خصوصی سٹال لگانے کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب کے فلوٹ کے ذریعے زراعت میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی. میلہ کے اختتام پر محکمہ زراعت پنجاب کے فیس بک پیج کو جوائن کرنے والے کسانوں اور طلباء و طالبات میں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے.

زرعی تحقیق کے نتائج، فصلوں کے ٹیکنالوجی پیکج، حکومتی ترغیبات موسمیاتی تبدیلیوں کی معلومات اور منڈیوں کے بھاؤ سے متعلق کاشتکاروں کو بروقت آگاہی دینے کیلئے توسیعی سروس کو فعال بنانے کے علاوہ جدید ذرائع ابلاغ کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے. موجودہ ترقی یافتہ دور میں ترقی پسند کاشتکاروں کے ساتھ نا خواندہ اور کم تعلیم یافتہ کاشتکاروں تک اخبارات و جرائد کے علاوہ ریڈیو، ٹیلی ویژن، ہیلپ لائن، سمارٹ فون کے ذریعے آڈیو میسجنگ سروس، ویب سائٹ ، فیس بک گوگل پلس، ٹوئٹر اور لنکڈان کے ذریعے زرعی معلومات کی فراہمی ممکن ہے. یہ حقیقت ہے کہ زرعی تحقیق کے نتائج سے کاشتکاروں کو مستفید کرنے کیلئے اسے بلا تاخیر کاشکاروں تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے تا کہ کاشتکارو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے مستقل بنیادوں پر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں. پنجاب کے زرعی تحقیقاتی اداروں اور بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں میں موثر رابطہ کے ذریعے جدید زرعی ٹیکنالوجی پیکج کاشتکاروں کی دہلیر تک پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں.

محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال کے ذریعے کاشتکاروں کی دہلیز تک زرعی جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور تمام دستیاب ذرائع اور وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے زرعی ہیلپ لائن کو فعال کیا گیا ہے اور کاشتکاروں کی لائیو کالز کو زرعی ماہرین کے موبائل نمبرز پر منتقل کر کے روزانہ 12 گھنٹے فنی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے. کاشتکار جدید ذرائع ابلاغ سے اسفتادہ کر کے زرعی سائنسدانوں اور ماہرین سے اپنے روابط مستحکم بنا کر جدید زرعی معلومات اور ٹینکنالوجی کے استعمال کے متعلق آگاہی حاصل کریں گے، کاشتکاروں کی مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ سے دیہی علاقوں میں ترقی کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں