1

افغانستان میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا، اشرف غنی برہم ہوگئے

افغانستان میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا، اشرف غنی برہم ہوگئے

کابل (پرائم نیوز) افغانستان میں پارلیمینٹ کی طرف سے وزراء کو برطرف کرنے پر صدر اشرف غنی غصے میں آگئے تمام وزراء کو بدستور کام کرنے کی ہدایت کردی. غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3 دن پہلے پارلیمینٹ نے وزیر خارجہ اور دوسرے 5 وزراء کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دے کر انہیں نااہل قرار دیا جبکہ وزیر خزانہ ،دیہی ترقی کے وزیر اور وزیر انصاف اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں نمایاں رہے.

افغانستان کے قانون کے مطابق پارلیمینٹ کو کسی بھی وزیر کو نااہل قرار دینے کا حق حاصل ہے اور مزید 8 وزراء کے خلاف عدم قرارداد کا امکان ہے اور افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں تمام وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک وہ کام کرتے رہیں. اور دوسری طرف تحریک عدم اعتماد لانے والے رکن پارلیمینٹ کے لیے اپنا حق استعمال کیا.توقع ہے حکومت ہمارے آئینی فیصلے کا آحترام کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں