0

ہسپتال میں زیر علاج نئے گورنر سندھ کے بارے میں اہم خبر سامنے آگئی

ہسپتال میں زیر علاج نئے گورنر سندھ کے بارے میں اہم خبر سامنے آگئی

(پرائم نیوز) گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی ابھی تک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں لہذا ابھی ان کے گھر بھیجنے کا فیصلہ آج شام کیا جائے گا.ایک نجی چینل کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی ابھی تک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ترجمان ہاوّس کے مطابق گورنر سندھ کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور اب ان کو میڈیکل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کے گھر منتقل کرنے کا فیصلہ آج شام کریں گے.

گورنر سندھ پچھلے 3 دن سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کو سانس میں تکلیف ہونے کی وجہ سےاتوار کے دن نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا وہاں انہیں انتہائی حساس نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں