90

فریحہ پرویز اور نعمان جاوید کے طلاق کا مقدمہ، اہم فیصلہ سنا دیا گیا

فریحہ پرویز اور نعمان جاوید کے طلاق کا مقدمہ، اہم فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (پرائم نیوز) لاہور کی مقامی سول عدالت نے معروف اداکارہ گلوکارہ فریحہ پرویز کی اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے باہمی رضا مندی کے ساتھ طلاق لینے کے بعد دائر خلع کا فیصلہ خارج کر دیا.سول جج عابد بشیر کے سامنے فریحہ پرویز کی خلع کا سماعت کاآغاز ہوا تو فریحہ کی طرف سے بتایا گیا کہ نعمان جاوید نے دونوں کی رضا مندی کے ساتھ طلاق دی ہے.فریحہ پرویز کے وکیل نے طلاق نامہ کی نقل عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ طلاق ہونے کے بعد خلع کے لیے درخواست واپس لینے کی بھی اجازت دی جائے.

فریحہ پرویز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیملی کورٹ کے جج عابد بشیر نے گلوکارہ کی خلع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی.جبکہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے چند مہینے پہلے ہی 2015 میں اپنے شوہر سے خلع لینے کے لیے سول کورٹ سے رابطہ کیا تھا اور گلوکار نعمان جاوید نے کچھ عرصہ پہلے ہی اداکارہ جاناں ملک سے شادی کر لی ہے اور اس کے بعد فریحہ پرویز کو باہمی رضامندی کے ساتھ طلاق دی ہے اور اس کے بعد فیملی کورٹ کے جج عابد بشیر نے گلوکارہ کی خلع کی درخواست واپس دینے کی بنیاد پر کیس ختم کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں