05

گورنر سندھ ایک بار پھرتبدیل کرنے کا فیصلہ.. مگر کیوں؟ سعید الزمان صدیقی کے بعد نیا گورنر کون ہو گا؟

گورنر سندھ ایک بار پھرتبدیل کرنے کا فیصلہ.. مگر کیوں؟ سعید الزمان صدیقی کے بعد نیا گورنر کون ہو گا؟

کراچی ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے صحافی صابر شاکر کا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹا کر ایک بارپھر سندھ کو تبدیل کیا جائے گا اور اس موضوع پر حکومت غورو فکر کر رہی ہے. ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے تک اس بات سے لاعلم تھی سعید الزمان صدیقی نے میڈیا پر آکر ہاتھ ملایا. صابر شاکر کا کہنا ہے کہ حکومت اب سنجیدگی سے بات پر غور کر رہی ہے کہ گورنر سندھ کی بیماری کا بہانہ بنا کر انہیں ایک بار پھر تبدیل کر دیا جائے گا اور ایسے شخص کو گورنر بنایا جائے گا جو صحت مند ہو اور ساتھ ساتھ سیاسی معاملات بھی دیکھ سکے.

خیال رہے کہ گونرر سندھ سعید الزمان صدیقی کی طبیعت دو روز پہلے بھی خراب ہو گئی تھی اور انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے. اس سے پہلے گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی تقریب حلف برادری کے بعد بھی بیمار ہو گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں