1

نریندر مودی کی 95 سالہ والدہ کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کیلئے قطار میں لگ گئیں، ہاتھ میں کتنے نوٹ پکڑے اور وہاں کیا کچھ ہوا..؟

نریندر مودی کی 95 سالہ والدہ کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کیلئے قطار میں لگ گئیں، ہاتھ میں کتنے نوٹ پکڑے اور وہاں کیا کچھ ہوا..؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارتی حکومت کی طرف سے 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹ بند کرکے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے پر بینکوں میں عوام کی لمبی قطاریں لگ گئیں. تفصیلات کے مطابق خبررساں ادارے کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ جن کی عمر95 سال کے قریب قریب ہے وہ بھی کرنسی نوٹوں کی ایک گڈی ہاتھ میں اٹھائے گاندھی نگر کے بینک کے باہر لائن میں لگ گئیں. جنہیں قطار میں کھڑا دیکھ کر لوگوں کا ہجوم ان کے گرد جمع ہو گیا اور انھیں بیٹھنے کیلئے ویل چیئر مہیا کی. سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی والدہ ہو کر بھی لائن میں لگ کر کرنسی نوٹ تبدیل کروا رہی ہیں. اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر عمل سب سے پہلے میں کروں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں