13

’’ہم جنرل راحیل شریف کو مزید آرمی چیف دیکھنا چاہتے ہیں‘‘ بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

’’ہم جنرل راحیل شریف کو مزید آرمی چیف دیکھنا چاہتے ہیں‘‘ بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے. یہ درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردی پر قابو پانے اور اس کے تدارک کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے. قوم جنرل راحیل شیرف کو مزید آرمی چیف دیکھنے کی خواہشمند ہے. عہدے کی معیاد میں توسیع کے احکامات صادر کئے جائیں.

نجی اخبار کے مطابق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے. اس سلسلے میں اعلیٰ حکومتی سطح پر مشاورتی عمل جاری ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور چودھری نثار آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حامی ہیں. ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ پہلے از وقت نہیں کرنا چاہتے اور اس تاثر کو بھی زائل کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی دباؤ کے تحت کیا. بیشتر مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحدوں کی صورتحال کےپیش نظر موجودہ آرمی چیف کی خدمات مزید عرصہ کیلئے حاصل رکھی جانی چاہیئں.

اپنا تبصرہ بھیجیں