1

’’میرا میری بیٹی نہیں ہے، اگر میں یہ راز کھول دوں تو میرا کیلئے جینا مشکل ہو جائے‘‘ میرا کی والدہ کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا

’’میرا میری بیٹی نہیں ہے، اگر میں یہ راز کھول دوں تو میرا کیلئے جینا مشکل ہو جائے‘‘ میرا کی والدہ کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا

لاہور ( پرائم نیوز) معروف اداکارہ میرا جنہوں نے گزشتہ روز اپنی والدہ کو اپنے گھر سے نکال دیا ہے. اب ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کی والدہ نے بھی جوابی طور پر میرا کے مزید کرتوت بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ذرائع نے بتایا ہے کہ جب میرا نے اپنی والدہ کو گھر سے نکالا تو وہ بری طرح چلا رہی تھیں اور اس موقع پر انہوں نے چیختے ہوئے یہ بھی کہا کہ میرا میری بیٹی نہیں ہے. جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا یہ بات انہوں نے جذبات میں آکر کہی ہے تو وہ آگے سے رونے لگیں اور موقع پر موجود لوگوں سےکہا کہ ’’اگرمیں یہ راز کھول دوں تو میرا کیلئے جینا مشکل ہو جائے‘‘. ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کی والدہ جلد ہی پریس کانفرنس کرنا چاہتی ہیں جس میں وہ میرا کے متعلق کچھ سننی خیز انکشافات کریں گی. تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی تاریخ نہیں دی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں