06

لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر کوکس نےقتل کر دیا؟

لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر کوکس نےقتل کر دیا؟

لاہور (پرائم نیوز) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر راؤ الطاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں