06

سرحدوں پر حملے اور درگاہوں میں بم دھماکے کیوں ہو رہے ہیں؟ شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف

سرحدوں پر حملے اور درگاہوں میں بم دھماکے کیوں ہو رہے ہیں؟ شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو سرحدوں پر حملے ہو رہے ہیں اور درگاہوں میں بم پھٹ رہے ہیں یہ سب منصوبہ بندی پانامہ لیکس کے باعث ہو رہی ہے. منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ جو سرحدوں پرحملے ہو رہے ہیں اور درگاہوں پر بم دھماکے کیے جا رہے ہیں یہ سب منصوبہ بندی پانامہ لیکس کی وجہ سے ہو رہی ہے. انہوں نے کہا کہ قطر کےسربراہ کے بارے میں دستاویزات پیش کیے ہیں. ممکن ہے کہ کل مہاتما گاندھی کی دستاویز پیش کی جائے جس کی مودی تصدیق کرے. شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ پورا ملک آپ کی طرف دیکھ رہا ہے لہذا اس کیس کو آپ خود سنیں جس پر عدالت کا کہنا ہے کہ پرسوں فیصلہ کریں گے کہ کیس پر جوڈیشنل کمیشن بنانا ہے یا ہم نے خود سننا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں