1

اہم خبر… بھٹو خاندان کی اہم ترین شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

اہم خبر… بھٹو خاندان کی اہم ترین شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تارہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مشتاق بھٹو کو حراست میں لے لیا ہے. مشتاق بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے کزن بھی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر چورنگی کے قریب واقع رہائشی عمارت میں گزشتہ شام قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاروائی کی، اس کاروائی میں سادہ لباس اہلکاروں نے مشتاق بھٹو کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا. پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مشتاق بھٹو کو کرپشن سمیت دیگر معاملات پر تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے. واقعے کے خلاف مشتاق بھٹو کے اہل خانہ نے شہراہ فیصل تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے. مشتاق بھٹو کا پیپلز پارٹی کےسینئر رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے، شہید محترمہ بے بظیر بھٹو کے وہ ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں، لندن میں میثاق جمہوریت کے وقت وہ محترمہ کے ساتھ تھے جبکہ وہ بے نظیر بھٹو کے کزن بھی ہیں. ذرائع کی طرف سے ابھی تک گرفتاری کی وجہ نہ معلوم ہو سکی.

اپنا تبصرہ بھیجیں