04

نواز حکومت اندرہی اندرکیا کارنامہ سرانجام دے رہی ہے؟ حیرت انگیزانکشاف سامنے آگئے

نواز حکومت اندرہی اندرکیا کارنامہ سرانجام دے رہی ہے؟ حیرت انگیزانکشاف سامنے آگئے

اسلام آباد(پرائم نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کے بعد متنازعہ خبر کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی میں ردو بدل کے لئے سمری وزیر اعظم نواز شریف کو بھیج دی گئی جس پروزیراعظم نے مشاورت مکمل کر لی ۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کمیٹی کے اختیارات کے حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کے مطابق کمیٹی کسی کو بھی طلب کر سکے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے کمیٹی سربراہ جسٹس(ر) عامر رضا خان پر تحفظات کے بعد کمیٹی میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کمیٹی میں ردوبدل کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی جس پر وزیر اعظم نے وزراء اور قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ کمیٹی میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کمیٹی اختیارات سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی کو سیکشن 4 کے تحت کسی بھی شخص کو طلب کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ کمیٹی گواہوں سے کوئی بھی معلومات حلف نامہ کے ذریعے لے سکے گی۔ کمیٹی کو کسی بھی دستاویز کو طلب کرنے یا ریکارڈ حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہو گا جبکہ کمیٹی گواہوں سے جرح کرنے کی مجاز بھی ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں